: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عدن،28جنوری(ایجنسی)یمن کے جنوبی شہر عدن کے علاقے المعشیق میں واقع صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیام گاہ کے باہر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یہ بم دھماکا صدر منصور ہادی کی رہائش والے حصے سے پندرہ سو میٹر دور المعشیق صدارتی محل کے داخلی دروازے پر
ہوا ہے۔ ایک یمنی عہدے دار نے بتایا ہے کہ بم حملے میں صدارتی محل کی جانب جانے والے راستے پر واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں چھے افراد ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ کار بم حملے میں عدن کے میئر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔وہ دھماکے سے چندے قبل ہی صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے۔